English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈگری: والد نے بیٹے کا خون معاف کر دیا،ڈمپر ڈرائیور رہا

القمر

گری(نمائندہ جسارت) ٹنڈو جان محمد روڈ ریلوے پھاٹک پر گزشتہ دنوں ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار نذیر شاہ کالونی کے رہائشی 15 سالہ محمد عثمان مغل کے والد محمد مجاہد مغل نے ڈمپر ڈرائیور کو اپنے بیٹے کا خون معاف کردیا، جس کے بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور افتخار پٹھان کو رہا کرکے تحویل میں لیا گیا ڈمپر بھی چھوڑ دیا۔علاوہ ازیںٹنڈو غلام علی روڈ پر شہری کی جیب سے 15 ہزار نکالنے والے ماتلی کے رہائشی غلام علی ملاح کو پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا،جبکہ نکالی جانے والی رقم مالک کے حوالے کردی گئی۔ دوسری جانب کے جی ایم پولیس کے ایس ایچ او فرمان اگھیم نے شراب کی بھٹی پر چھاپا مارکر دیہہ290 A کے رہائشی 2 افراد نارو ولد حکیم گرگلو اور رزاق کبوتر کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے