English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی اے ایم ایم گرلز کالج نے بیڈمنٹن چمپئن شپ جیت لی

القمر

کراچی (اے پی پی ) ڈائرکٹو ریٹ آف کالجز کراچی ریجن کے زیر انتظام اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیر اہتمام چوتھے سندھ کالج گیمزکے سلسلے میں انٹر کالجیٹ گرلز بیڈ منٹن چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے گرلز کالجز نے بھر پور شرکت کی ۔چمپئن شپ کا فائنل خاتون پاکستان گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج نے فتح سمیٹ کر چمپئن شپ جیت لی جبکہ خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز کالج کی ٹیم رنر اپ قرار پائی ۔خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز کالج کی ڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن ثنا علی اور سمیرا ظہیر کی کوچنگ اور نگرانی میں کالج کی جانب سے چیمپئن شپ کے تمام میچوں میں منتہیٰ ،ماہرہ ،ثانیہ ،انشرح اور عائشہ نے بہترین کھیل پیش کیا جس کی بدولت خاتون پاکستان کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے