English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایس ٹی پی کاپارٹی رہنما پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

القمر

 

بدین(نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے ٹنڈوالٰہیار میں پارٹی رہنما پر حملہ اور ترقی پسند ہائوں کے گھیرائو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،ترقی پسند پارٹی کے ضلعی رہنمائوں رسول بخش چانگ، صدیق لاکھاٹیو، ارشاد نھڑیو ،انور کھوسو اور جی ایم کھوسو کی قیادت میں کارکنوں نے بدین پریس کلب کے سامنے ٹنڈوالٰہیار میں ہونے والے تصادم اور حملے میں الطاف جسکانی مرحوم کے بھائی اسد جسکانی کے بھائی پر قاتلانہ حملے اور ترقی پسند ہاؤس کے گھیراؤ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر ایک سیاسی جماعت پر لسانی بنیاد پر ترقی پسند پارٹی کے رہنمائوں اسد جسکانی پر حملہ کا الزام عائد کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے