ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین نے کابل میں سفارتخانہ کھول دیا‘افغان وزارت خارجہ

ایتھنز (آن لائن) یورپی یونین نے کابل میں باضابطہ سفارتخانہ کھول لیا۔ یورپی یونین کے ترجمان برائے خارجہ امور کا کہنا ہے کہ کابل میں یورپی وفد کی کم از کم موجودگی انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت اور انسانی صورتحال کے لیے قائم کی گئی ہے۔ ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ متعدد ملاقات اور افہام و تفہیم کے بعد سفارتخانہ کھولا گیا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ امورکے ترجمان پیٹر سٹینو کا کہناہے کہ کابل میں یورپی وفد کی کم سے کم موجودگی کو دوبارہ قائم کرنا شروع کردیا ہے، کابل میں یورپی سفارتخانے میں یورپی وفد کی کم سے کم تعیناتی کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں سمجھا جائے۔

The post یورپی یونین نے کابل میں سفارتخانہ کھول دیا‘افغان وزارت خارجہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں