English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کا کیس، خاتون نے اعتراف جرم کرلیا

 کراچی کے علاقے صدر میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں خاتون نے شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کرلیا۔ہفتے کوکراچی کی  مقامی عدالت میں صدرکے علاقے میں شوہرکی لاش کے ٹکڑے کرنے والی خاتون کے خلاف کیس کی سماعت کے موقع پرتفتیشی افسر نے حتمی چالان جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ کیس میں شامل عینی شاہدین کو تلاش کرنا ہے جب کہ ملزمہ نے اپنے شوہر کو بے دردی سے قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ کی 8 سالہ اور 13 سالہ بیٹی عینی شاہدین ہیں اور دونوں ہی تاحال غائب ہیں جنہیں تلاش کرنا ہے، ملزمہ کی بڑی بیٹی آرزو اور سابق شوہر پطرس کی تلاش بھی جاری ہے،پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے 10 دسمبر 2021 کو اپنے شوہر کو قتل کیا اور کیس میں مرکزی ملزمہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے،عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر 31 جنوری تک کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے