English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی کرکٹ ٹیم کی آمد سے گوادر میں غیر ملکی ٹیموں کے دروازے کھلیں گے

گوادر ( رپورٹ :جاوید سلمان ) چاھبار فری زون ایران کی کرکٹ ٹیم گوادر ایسوسیشن کی دعوت پر 3میچز کی سیریز کھیلنے گوادر پہنچی _ افتتاحی میچ چاھبار فری زون کرکٹ ٹیم اور سنگم گوادر کے درمیان کھیلا گیا- میچ کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر گوادرجمیل آحمد رند تھے جنہوں نے اقبال سپاہی (سربراہ کرکٹ سیستان بلوچستان ایران) کی گیند کو ہٹ لگا کر افتتاح کیا- جمیل احمد رند نے خطاب میں کہا کہ ہم چاھبار فری زون کرکٹ ٹیم کو گوادر کے آنے پہ خوش امدید کہتے ہیں اور چیئرمین گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن زاہد سعید اور اسکی پوری ٹیم کی اس اقدام کو دل سے سراہتے ہیں۔ جمیل آحمد نے کہا کہ گوادر چاھبار کی دوستی بہت دیرینہ اور باڈر کے دونوں طرف رشتہ داریاں اورایک ہی ثقافت و زبان کے باشندے آباد ہیں ۔ کرکٹ سیریز اسکو مزید دوام بخشے گی۔ کھیل ہر صحت مند معاشرے کے لیے بے حد ضروری تصور کیا جاتا ہے اور ہم اور ہمارا ادارہ ایسی سرگرمیوں کے لئیے ہمیشہ تعاون کرتے رہیں گے- اْنہوں نے سینیٹر محمد اسحاق بلوچ کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی کو بہت سراہا اور اسٹیڈیم کے رضاکار اسٹاف کی تعریف کی- اْنہوں نے کہا کہ گوادر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، بس اْس کو تراشنے اور مواقع مہیا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں- ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ایسوسی ایشن کے عہدہ دار زاہد سعید اور استاد اصغر حسین چونکہ خود بھی پروفیشنل کرکٹر رہے ہیں اور وہ کرکٹ کی اصل روح کو بخوبی سمجھتے بھی ہیں- اس بات کو سمجھتے ہوئے اس وقت یہ لوگ کرکٹ کو اْس کے عین خواہشات کے مطابق فروغ دے رہے ہیں- پاک نیوی کرکٹ ٹورنامنٹ، ڈسٹرکٹ لیگ، مختلف اسپورٹس فیسٹیول وغیرہ جیسے پروقار ٹورنامنٹ منعقد کرنا اْن کے کارناموں میں سر فہرست ہیں جو یقینا قابل تحسین ہیں – مہمان ٹیم کے ٹور منیجر معدی ابرویش نے ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد رند اور اس دورے کے حوالے سے دیگر مہمان جن میں زاکر بلوچ، فہد کھوسہ، مجیب الرحمان قمبرانی، عطااللہ جوگیزئی، وقاص احمد، ندیم احمد، میر ارشد کلمتی، زاہد سعید، اصغر حسین، حاجی حنیف حسین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا. معدی ابروش نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زاہد سعید اور اسکی ٹیم اس سلسلے میں ہماری معاونت کریں کیونکہ ہم چاھبار میں ایک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم بنا رہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوانوں کو وہاں بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ ہر صورت حال کے مطابق کرکٹ کھیلنے کا ہنر حاصل ہو۔ اْنہوں نے مزید بتایا کہ ہم ہر شعبے میں گوادر اور پاکستان سے بہترین تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔ سربراہ کرکٹ سیستان بلوچستان ایران کے اقبال سپاہی نے دورے کے منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ایک تاریخی کامیاب انٹر نیشنل سیریز کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد رند، زاکر بلوچ، عطا اللہ جوگیزئی، زاہد سعید، حاجی حنیف حسین اور اصغر حسین سمیت تمام گوادر کرکٹ سرکل کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چاھبار گوادر کی دوستی کا یہ سفر اس طرح قائم و دائم رہے کہ جس سے ہمارے کرکٹر زکو مزید سیکھنے کا موقع ملے گا- چاھبار ایران کے اسپورٹس آفیسر لعل بخش امیری نے گوادر ایسوسی ایشن کی انتظامات کو سراہتے ہوے کہا کہ ایسوسی ایشن نے بہت محنت اور لگن سے اس دورے کو کامیاب کیا ہے اور ہم انکو چاھبار دورے کی دعوت بھی دیتے ہیں تاکہ دوستی کا سفر ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ زاکر بلوچ اے ڈی سی اور افضل چیف نے بھی گوادر چاھبار کی اس کرکٹ سیریز کو خوش آئندہ قرار دیا اور زاہد سعید سمیت ٹیم کی دن رات کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا- دیگر مہمانان امان اللہ آسکانی، حاجی سید محمد، عزیز انور، خداداد سید، شبیر ماجد، کریم جان، طارق علی، مشتاق، حسین چھوٹا نے بھی چاھبار فری زون کرکٹ ٹیم کو گوادر آنے پہ خوش آمدید کہا اور کرکٹ ایسوسی ایشن کی جدوجہد اور محنت کی کھل کر تعریف کی- سیریز کا پہلا میچ سنگم گوادر نے 62 رنز سے جیت لیا- دوسرے میچ میں چاھبار نے ینگ اسپورٹس گوادر کو 6وکٹوں سے مات دی اور آخری میچ میں مون گوادر نے 100 رنز سے کامیابی حاصل کی اسطرح دوستانہ میچوں کی سیریز گوادر کے نام رہی- ا ختتامی قریب میں چاھبار فری زون کی طرف سے جمیل احمد رند ‘ زاہد سعید ‘ حاجی حنیف حسین ‘ اصغر حسین اور وقاص کو یادگاری سونیر ‘ گوادر کرکٹ ایسوسیشن نے معدی ابروش ‘ اقبال سپاہی ‘ لعل بخش امیری ‘ سید کیا حسینی ‘ مجیب الرحمان قمبرانی ‘ جمیل احمد ‘ ندیم کھوسہ ‘ حاجی حنیف حسین ‘ ذاہد سعید ‘ اصغر حسین کو شاندار خدمات پر بہترین ایوارڑ سے نوازا۔ دری اثنا جمیل احمد ڈی سی نے معدی ابروش کو یادگاری ایوارڈ دیا اور فہد کھوسہ نے اقبال سپاہی اور معدی ابروش کو سرٹیفکٹ اور ڈی سی نے لعل بخش امیری کو نیواسٹار کلب کیپ پیش کی۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی نے معدی ابروش ‘ اقبال سپاہی اور لعل بخش امیری کو اکیڈمی سوینیر پیش کیے۔تقریب میں گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ندیم کھوسہ، معدی ابروش، اقبال سپاہی، حاجی حنیف حسین، زاہد سعید، لعل بخش امیری، سید کیا حسینی، حمید بندیان، حاجی ریاض، ملا اصغر نے کھلاڈیوں کو مڈل پہنایا۔ حاجی حنیف حسین نے ملا اصغر اور حاجی ریاض کو کیپ اور لقمان رئیسی کو سرٹیفیکٹ پیش کیں اور مبین میرک نے سید کیا حسینی کو اپنا کٹ تحفے میں پیش کیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے