English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماتلی،محکمہ خوراک کی افسر شاہی،10روز کی تاخیر سے گندم کا کوٹہ جاری

القمر

ماتلی(نمائندہ جسارت) محکمہ خوراک سندھ کی افسر شاہی نے 10 روز کی تاخیر سے 9 نومبر 2021ء کو حیدرآباد ڈویژن کے فلور ملز اور آٹا چکی کا رواں ماہ کے پندرہ روزہ گندم کا کوٹا دیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گندم کی فراہمی کا یہ کوٹا 29 اکتوبر 2021 کو فراہم کیا جانا تھا۔کوٹا جاری کیے جانے کے لیے نوٹیفکیشن میں تاخیر کے ذمے دار صوبائی ہیڈ کوارٹر میں بیٹھے صوبائی وزیر خوراک،سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر سطح کے بڑے افسران ہیں۔محکمہ خوراک حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے ڈویژن کے اضلاع کے فلور ملز و آٹا چکی والوں کو چالان بنا کر نہیں دیے گئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے محکمہ خوراک سے اپنا منظور شدہ گندم کا کوٹا حاصل کر سکیں۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ خوراک سندھ کے سرکاری گوداموں سے گندم کی سرکاری نرخ پر خریداری سے فی بوری 350 روپے کم نرخ پر گندم فلور ملز و آٹا چکی والوں کو فراہم کرنے کے لیے تقریباً 3 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔گندم کا کوٹا مقررہ تاریخ پر جاری نہ کرنے کے جو اسباب صحافتی و عوامی حلقوں میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ان کے تحت ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے جو سبسڈی فراہم کی تھی اس میں سے ایک مخصوص رقم کی فی بوری پر وصولی اس تاخیر کا بڑا سبب تھی۔اب یہ تو چھان بین کے بعد ہی پتا چلایا جا سکتا ہے کہ فی بوری ایک مخصوص رقم کی نذرانہ کی مد میں وصولی میں کامیابی ہوئی یا صرف تاخیر کرنے کا الزام ہی ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے