English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیاں

القمر

سری نگر(اے پی پی)کشمیریوں کی طرف سے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کے پیش نظربھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکار تمام سڑکوں، گلی کوچوں اور شاہراہوں کی کڑی نگرانی کررہے ہیں تاکہ نام نہادیوم جمہوریہ کی تقریبات کو کامیاب بنایا جا سکے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنے افسران کو مشترکہ ناکے لگانے اور تمام سڑکوں اور علاقوں کی چیکنگ کو یقینی بنانے اور شاہراہوں پر رات کے گشت تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔قابض حکام نے سری نگر اور جموں کے ان علاقوں میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیے جہاں 26جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات منعقد ہوں گی۔بھارتی فوجیوں، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس اہلکاروں نے تقریب سے قبل تمام قصبوں میں تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔سری نگر کے تمام علاقوں،وادی کشمیر اور جموں خطے کے دیگر قصبوں میں گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے اورمسافروں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے تجارتی مرکز لالچوک تک لوگوں کی رسائی کو بھی خاردار تار لگاکر بند کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے