English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ن لیگ نے شہزاداکبرکانام ای سی ایل میں ڈالنے کی قرار دادپنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

وزیراعظم کے سابق مشیراحتساب شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں یہ قرارداد پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کا متن ہے کہ شہزاد اکبر پر براڈ شیٹ اسکینڈل میں بڑی رقم وصولی کا الزام ہے، شہزاد اکبر نے احتساب کے نام پرانتقام کو لیڈ کیا۔ متن میں یہ بھی درج ہے کہ شہزاد اکبر کی جانب سے اپوزیشن رہنماں پر بنائے گئے مقدمات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں اور تمام اپوزیشن رہنما عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں۔ متن میں مطالبہ کیا گیا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے