ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خان پور ڈیم میں کشتی الٹ گئی، بچوں کو بچاتے بچاتے خاتون ٹیچر ڈوب گئیں

راولپنڈی: خان پور ڈیم کی سیر و تفریح کے لیے جانے والے طالبعلموں کی کشتی چٹان سے ٹکرانے کے بعد باعث الٹ گئی، بچوں کو بچاتے ہوئے خاتون ٹیچر خود ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق طالب علم اور اساتذہ اسکول پکنک پر راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد سے سیر و تفریح کیلئے خان پور ڈیم گئے تھے، ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں 8 اساتذہ اور 26 طالبعلم سوار تھے، کشتی گہرے پانی میں پہنچتے ہی پانی میں موجود چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

مقامی افراد اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام بچوں اور اساتذہ کو ریسکیو کیا۔

واقعے میں ایک خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ باقی تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے، تاہم چار طالبعلموں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والی ٹیچر نے آخری دم تک ڈوبتے بچوں کو بچانے کی کوشش کی اور اسی میں خود جاں بحق ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں