English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی جنگی طیارے کوبحری بیڑے پرلینڈنگ کے وقت حادثے کا سامنا،7 اہلکار زخمی

امریکی جنگی طیارے کوبحری بیٹرپرلینڈنگ کے وقت حادثہ ، 7امریکی فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔ امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی جنگی طیارے ایف 35 سی کو بحری بیٹرے کارل ونسن پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ پائلٹ کو امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹرنے سمندرسے ریسکیو کیا۔ پائلٹ کی حالت تسلی بخش ہے۔ حادثے کا شکارطیارہ معمول کی پرواز کے بعد بحری بیٹرے پرلینڈ کررہا تھا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔امریکی بحری بیڑہ ساتھ چائنا سمندرمیں موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے