ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدرِ مملکت نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد: صدرِ مملکت عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفیٰ منظور کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ شہزاد اکبر نے 24 جنوری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبرکے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان مشیر برائے احتساب کے لیے ناموں پر مشاورت کررہے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم خودکریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں