English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 2022: گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کی 5 وکٹوں کی شان دار کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کپتان بابراعظم اور شرجیل خان نے بیٹنگ شروع کی لیکن گزشتہ میچ میں اچھی بلے بازی کرنے والے شرجیل خان صرف 10 رنز بن اکر سہیل تنویر کی وکٹ بن گئے۔

Image

سہیل تنویر نے گلیڈی ایٹرز کو تیسرے اوور کی تیسری گیند پر ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے جو کلارک کی وکٹیں اڑادیں، جنہوں نے صرف 2 رنز بنائے تھے۔

کنگز کے ابتدائی دو بلے باز 18 رنز پر پویلین لوٹے تو ٹم لیمونبی کپتان کا ساتھ نبھانے آئے لیکن نسیم شاہ نے ان کی اننگز 3 رنز تک محدود کردی۔

نسیم شاہ نے خطرناک آل راؤنڈر محمد نبی کو کھاتہ کھولنے کی اجازت بھی نہیں دی اور سرفراز کے ہاتھوں وکٹوں کے پیچھے کیچ کرا دیا۔

کنگز کا اسکور 34 رنز پر پہنچا تو نسیم شاہ نے گریگوری کی وکٹ بھی گرادی، جنہوں نے 5 رنز بنائے۔

محمد نواز نے 6 رنز بنا کر کھیلنے والے محمد طحہ کوووڈ کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔

محمد حسنین نے 12 ویں اوور کی پانچویں گیند پر بابراعظم کو بھی چلتا کردیا، کپتان نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے۔

عامریامین نے 20 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ دیا لیکن فلکنر نے 81 کے مجموعے پر آؤٹ کرکے کنگز کی آٹھویں وکٹ حاصل کی۔

عماد وسیم نے آخری وکٹ میں جارحانہ موڈ اپنایا اور 26 رنز بنائے لیکن نسیم شاہ نے انہیں آؤٹ کرکے اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔

کراچی کنگز کی پوری ٹیم 18 ویں اوور کی تیسری گیند پر 113 رنز آؤٹ ہوگئی۔

گلیڈی ایٹرز نے ہدف کا پراعتماد انداز میں آغاز کیا۔

احسان علی اور ول اسمیڈ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 76 رنز بنائے تاہم محمد عمران نے ول اسمیڈ کوآؤٹ کرکے پہلی وکٹ حاصل کی، جنہوں نے 30 رنز بنائے تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ 83 کے اسکور پر گری جب بین ڈکیٹ 14 ویں اوور کی تیسری گیند پر دوسرے رن کے لیے دوڑے لیکن انہیں احسان علی نے واپس بھیج دیا اور وہ وقت پر نہیں پہنچ سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 16 ویں اوور کی پانچویں گیند پر باؤنڈری کے ساتھ 115 رنز بنا کر 113 رنز کا ہدف حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی کنگز کو مسلسل دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قبلازیں دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرچکی ہیں اور کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرپائیں.

کراچی کنگز کو ایونٹ کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے شکست دی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا.

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

کراچی کنگز: بابراعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک (وکٹ کیپر)، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لیوس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہ، محمد الیاس

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد (کپتان)، ول اسمیڈ، احسان علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فلکنر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ۔

منبع: ڈان نیوز

The post پی ایس ایل 2022: گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے