English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی ایوارڈز: مجھے یا کسی کو کریڈٹ ملے یا نہ ملے، کھلاڑیوں کو ضرورملنا چاہیے، مصباح

سابق کوچ اور کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایوارڈز میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے خود کو منوایا، 2021ء میں ان کی کارکردگی اچھی رہی ، تین ایوارڈز بھی جیتے اور آئی سی سی ٹیموں میں بھی شامل ہو ئے، اس کا کریڈٹ مجھے یا کسی اور کو دیا جاتا ہے یا نہیں اس سے فرق نہیں پڑتا، کھلاڑیوں کو ضرور کریڈٹ ملنا چاہیے ۔

انہوں نے محمد رضوان کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محنتی کرکٹر ہیں، انہوں نے کامیابی کے لیے بہت محنت کی ہے ، اس لیے ان کی کامیابی کا کریڈٹ بھی خود انہیں جاتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ جب وہ کوچ تھے تو انہیں محسوس ہوا کہ محمد رضوان اوپر کے نمبروں پر اچھی بیٹنگ کر سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں کھیلتے ہو ئے دیکھا  تھا، ان کے پاس شاٹس ہیں اور بیک فٹ پر اچھا کھیلتے ہیں۔

مصباح کا کہنا ہے کہ رضوان چیلنج قبول کرتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں اوپر کے نمبروں پر بھیجا۔

مصباح الحق نے کہا کہ آئی سی سی ایوارڈز میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے خود کو منوایا، 2021ء میں ان کی کارکردگی اچھی رہی ، تین ایوارڈز بھی جیتے اور آئی سی سی ٹیموں میں بھی شامل ہو ئے، اس کا کریڈٹ مجھے یا کسی اور کو دیا جاتا ہے یا نہیں اس سے فرق نہیں پڑتا، کھلاڑیوں کو ضرور کریڈٹ ملنا چاہیے ۔

سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ لیگز اپنی جگہ لیکن کرکٹ کے لیے ٹیسٹ فارمیٹ کا ہونا بھی ضروری ہے اور یہ اور زیادہ ضروری ہے کہ سب ٹیسٹ کو اہمیت دیں، ہمارے لیے آسٹریلیا کا آنا اور  فل اسٹرنتھ ٹیم کا آنا ضروری ہے، اس کے بعد دوسری ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔

آسٹریلیا کو 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل دورے کے لیے پاکستان آنا ہے جہاں پہلا ٹیسٹ 3 مارچ کو کراچی میں شیڈول ہے ۔

مصباح الحق کے بیٹے فہام الحق بھی اب باقاعدہ طور پر کرکٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نے انڈر 16 کرکٹ میں سنچری بنائی ہے۔

اس حوالے سے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اس چیز کو اس سے نہیں جوڑنا چاہیے کہ کون کس کا بیٹا یا رشتہ دار کھیل رہا ہے، ان کو بھی دوسرے کھلاڑیوں کی طرح لینا چاہیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے