English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بکاخیل پولنگ اسٹیشنز پر حملہ کیس: پی ٹی آئی وزیر پانچ سال کے لیے نااہل

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو پانچ سال کے لیے نااہل کردیا۔

بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کیس میں الیکشن کمیشن نےفیصلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان وزیر کو ذمہ دار قرار دے دیا اور کہا کہ وہ بکاخیل پولنگ اسٹیشنز پر حملے میں ملوث تھے ۔

الیکشن کمیشن نے ایم پی اے شاہ محمد کو ڈی نوٹیفائی بھی کردیا۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے