English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار کی درخواست کو اعتراض لگا کر واپس کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر اعتراض لگا کر اسے واپس کردیا ہے۔

رجسٹرار آفس کا کہنا ہےکہ تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے اس لیے درخواست گزار انفرادی شکایت لےکر آیا جو 184/3کے دائرہ کار میں نہیں آتی ،184/3کے اختیار سماعت سےمتعلق اٹھائے گئے نکات اطمینان بخش نہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے