English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

واپڈا کی نجکاری کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج ہوگا ، عبدالطیف نظامانی

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مفادعامہ کے قومی اداروں محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ، قومی پاور ہائوسوں کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بعد ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی فرمائشی نجکاری ملک و قوم کے ساتھ غداری کے مترادف ہے، حکومتی عمل کے خلاف کل (آج) بروز بدھ واپڈا ملازمین ملک گیر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور ارباب اختیار کو بتادیں گے کہ ادارے کے محنت کش اپنے قومی اداروں کی نیلامی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر وصوبائی چیئرمین عبداللطیف نظامانی نے لیبر ہال میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عہدیداران کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسٹیج پر صوبائی سیکرٹری سندھ اقبال احمد خان ، ملک سلطان علی، اعظم خان، محمدحنیف خان، ریحان اقبال قائمخانی ، الہدین قائمخانی، نور احمد نظامانی، عبدالوحید پٹھان کے علاوہ ریجنل ، ژونل عہدیداران عابد شاہ، عبدالسمیع(فوجی) ، مظہر ملاح، رفیع الدین شاہ، غلام رسول ڈیتھو، مرتضیٰ عباسی، ملک روشن، راجا آفریدی، ساجد اللہ راجپوت، اکرم خان، ایاز گائیچو، سراج بیگ، نور احمد سومرواور دھرمیندربھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد مزدور نے مزید کہا کہ ہم نجکاری کے خلاف مسلسل جدوجہد کرتے چلے آرہے ہیں ہمارے کامیاب احتجاج کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت اور ان کے وزرا نے دوران میٹنگوں میں بارہا یقین دہانی کرائی ہے کہ آپ کے مطالبات پر عمل کیا جائے گا لیکن حکومت ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے فرمائشی پروگرام اور بیرونی امداد کی چکا چوندمیں ہم سے کیے ہوئے وعدوں کی پاسداری سے انحراف کرنا شروع کردیتی اور محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ، قومی پاور ہائوسوں کو نجکاری کی جانب کارروائی شروع کردیتی ہے جس کے باعث روز بروز ہمارا اعتبار حکومت وقت سے مجروح ہورہا ہے اور ہم سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ شاید حکومت ہم سے مذاکرات کرکے وقت پاس کررہی ہے لیکن ہم حکومت کو بتادینا چاہتے ہیں کہ واپڈا کے محنت کش اپنے اداروں کی حفاظت کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ یہ ادارے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہیں بلکہ اس ملک میں بسنے والے عوام کا سرمایہ ہیں جس کو کسی طور لٹتے ہوئے نہیں دیکھا جاسکتا۔صدر یونین عبداللطیف نظامانی نے مزید کہا کہ ادارے میں نئی بھرتیاں نہ ہونے کے باعث کام کا دبائو شدت اختیار کرچکا ہے ، ملازمین کی چھٹیوں اور اوقات کار پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث ڈپریشن ، ذہنی تنائو کا شکار ہورہے ہیں ، ملازمین کے بچوں کی بھرتیاں بھی بند کی ہوئی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ مرحوم ملازمین کی کیٹیگری (A,B,C)کے بچوں کی بھرتی ریگولر بنیاد پر کی جائے نہ کہ کنٹریکٹ ، ڈیلی ویجز ، میرج گرانٹ ، تاریخ پیدائش کی درستگی کے کیسز ماہانہ بنیاد پر کی جائے، ملازمین کو ٹریننگ کراکے ان کی ترقیاں اور انہیں سیفٹی امور پر آگاہی کے سلسلے کو بہتر بنایا جائے ، فیلڈ اسٹاف کو مٹیریل ، ٹی اینڈ پی ، پی پی ای ، گاڑیاں اور بکٹ مائونٹنڈ وہیکل فراہم کی جائیں۔واپڈا کالونیز میں سول ورکس نہ ہونے کے باعث رہائش کے قابل نہیں ان کی تعمیر نو اور مرمت کا کام کرایا جائے ، ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے جبکہ محکمہ بجلی میں 62ہزار جگہیں خالی ہیں جس میں 20 فیصد کوٹہ ہمارے بچوں کا ہے حیسکو نے 353 اے ایل ایم کی بھرتی کیلیے سندھ یونیورسٹی جامشورو سے حیسکو نے ٹیسٹ لینے کا معاہدہ کیا ہے جو فی بچہ 1200/-روپے ٹیسٹ وصول کرے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے