ٹوکیو: جاپان کی فوج نے کہا ہے کہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوجانے والے جاپان کا لڑاکا طیارے کا ملبہ سمندر پر تیرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوماتسو ایئربیس سے پرواز بھرنے والے ایف15- جیٹ طیارے کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا تھا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بارہا کوشش کے باوجود طیارے کا رابطہ بحال نہ ہوسکا جس کے بعد سمدنر میں طیارے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔
کوسٹ گارڈ اور عینی شاہیدن نے بتایا کہ سمندر کے بیچ آگ کے شعلے اور کسی بڑی چیز کو تیرتے دیکھا ہے۔عینی شاہدین اور کوسٹ گارڈ کے بیان کی روشنی میں سرچ آپریشن ٹیم ہیلی کاپٹر اور غوطہ خوروں کے ہمراہ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر کو بھی سمندر کے بیچ بڑا ٹکڑا تیرتا نظر آیا ہے۔
جاپان کے ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ تربیتی پرواز پر مامور طیارے میں ایک پائلٹ اور عملے کا رکن موجود تھا جن کا اب تک کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔

