ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالی نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کردیا

بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی افریقی ملک مالی نے فوجی حکومت کے متعلق قابل اعتراض بیان پر فرانسیسی سفیر جویل میئر کو 72 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ دینے کا حکم دے دیا۔ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ یہ پیش رفت فرانسیسی وزیر خارجہ جیاں ژاں ایف لودریاں کی جانب سے جمعہ کے روز دیے گئے ایک بیان کے بعد سامنے آئی۔ انہوں نے اپنے بیان میں مالی کی فوجی حکومت کوغیر قانونی اور اس کے فیصلوں کوغیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ مالی اور اس کے سابق نوآبادتی حکمراں فرانس کے درمیان تعلقات میں اس وقت زبردست کشیدگی پیدا ہوگئی تھی کہ جب فوجی جنتا فروری میں انتخابات کرانے کے معاہدے سے مکر گئی اور اس نے 2025 تک اقتدار پر برقرار رہنے کے بعد انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔

The post مالی نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کردیا appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں