ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی صدر کے دورے پر ترک عوام میں اشتعال

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں سیکڑوں افراد کی نے اسرائیلی صدر کے دورہ انقرہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکڑوں افراد نے استنبول میں اسرائیلی قونصل خانہ کے باہر جمع ہوکر نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی عورتوں اور بچوں کے قاتل کو ترکی نہیں آنے دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترک صدر نے اسرائیلی صدر کے دورے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا 12 سال بعد انقرہ اور تل ابیب کے تعلقات میں دوبارہ بہتری آرہی ہے۔خبررساں اداروں کے مطابق تُرک صدر اِردوان کی جانب سے تل ابیب سے مراسم بحال کرنے کے اعلان پر عوام میں بے چینی بڑھنے لگی ہے۔ اس سے قبل صدر اردوان نے عالمی فورم پر کھل اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی تھی،جس کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہوگئے تھے۔

The post اسرائیلی صدر کے دورے پر ترک عوام میں اشتعال appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں