English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ایل پی امیر سعد حسین رضوی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے

لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد حسین رضوی کی شادی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی ایل پی امیر سعد حسین رضوی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے، سعید حسین رضوی کے نکاح کی تقریب کل 3 فروری کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب سادہ ہوگی، خاندان کے افراد شریک ہوں گے، سعید حسین رضوی کا ولیمہ 6 فروری کو لاہور میں ہوگا۔

سعد حسین رضوی ٹی ایل پی کے سابق امیر خادم حسین رضوی کے بیٹے ہیں۔ خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد ٹی ایل پی کی اٹھارہ رکنی شوری نے سعد حسین رضوی کو جماعت کا امیر مقرر کیا ہے۔

لاہور میں خادم حسین رضوی کے جنازے کے موقع پر سعد رضوی نے خطاب میں اپنے والد کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

سعد حسین رضوی اس وقت لاہور میں اپنے مدرسہ جامعہ ابوزر غفاری میں درس نظامی کے آخری سال کے طالبعلم ہیں۔ درس نظامی ایم اے کے برابر مدرسے کی تعلیم کو کہا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے