English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ پاکستان کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں، جوش ہیزل ووڈ

القمر

سڈنی(جسارت نیوز)آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے اس وقت بہت چیزیں چل رہی ہیں۔ایک بیان میں جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ بیک گرائونڈ میں کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن دورے کے حوالے سے کام کر رہی ہیں، کھلاڑیوں کی طرف سے بہت زیادہ اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی جانب سے یقینی طور پر بعض تحفظات بھی ہوں گے ،اگر کچھ کھلاڑی ٹور پر نہیں جاتے تو یہ میرے لئے حیران کن بات نہیں ہو گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں یہ مناسب بات ہے لوگ اپنی فیملیز سے بات چیت کریں گے، بات چیت کے بعد وہ اگر فیصلہ کرتے ہیں تو ہر کوئی اس کا احترام کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے