لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وزیراعظم پر تنقید کرنے والے سابق اولمپئن رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی عائد کردی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ رشید الحسن نے پی ایچ ایف کے بھجوائے گئے شوکاز کا جواب نہیں دیا اور ان پر پابندی حکومت کی ہدایات پر لگائی گئی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے بھی رشید الحسن پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رشید الحسن کے ریمارکس کا حکومت کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا۔
خیال رہے کہ رشید الحسن نے وزیراعظم پاکستان کے بارے میں توہین آمیز بیانات دیے تھے جس پر حکومت نے ان کے خلاف سخت نوٹس لیا تھا۔

