راولپنڈی:کمشنرراولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل نے کہا کہ ہمیںراولپنڈی شہر کی تا ر یخی حیثیت کوبحال کر تے ہوئے شہر کی خوبصورتی، تزئین ، تاریخی عمارت کی بحالی، صحتمند انہ سرگرمیوں کا فروغ اور سیاحت کے لیے شہر کو سرگرمیوں کا مرکز بنانا ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئر مین پی ایچ اے آصف محمود کے ہمراہ گلو ر ئیس راولپنڈی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ ٹاسک فورس کے ممبران میں چیئرمین پی ایچ اے، کمشنر و ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندگان،ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی،چیف آفیسر راولپنڈی میونسپل کار پو ریشن، این سی اے، راولپنڈی چیمبر آف کامرس، آر کیالوجی ڈیپارٹمنٹ،والڈسٹی پرا جیکٹ، آرڈی اے اورآر کیٹیکچر راولپنڈی کے نمائندگا ن شامل ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا کہ گلو ر ئیس راولپنڈی پرا جیکٹ کے تحت راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور تاریخی حیثیت کی بحالی سمیت تجاوزات کے خاتمے، فوڈ سٹریٹ، لئی ایکسپریس وے، ہول سیل مارکیٹوں کی منتقلی، ویسٹ مینجمنٹاور ٹریفک کے بہاو کی روانی پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے اس پرو جیکٹ کے تحت کئے جا نے والے اقدامات پر بھر پور تعاون کرتے ہوئے اپنے تمام تر وسائل کو برئوے کار لائیں اور شہر کی بہتری و تاریخی مقامات کی تز ئین و آرا ئیش کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں۔

