حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حیدرآباد کے رہنما وں نے پریس فوٹو گرافر عابد علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کی۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان، نائب امیر عبدالقیوم شیخ، جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان نے پریس فوٹو گرافرعلی واحد سے پریس فوٹو گرافر عابد علی کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔
