English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قوم پرست اور مکار لوگوں کو تحریک کیخلاف پروپیگنڈا کا ٹاسک ملا ہے،مولانا ہدایت الرحمن

القمر

گوادر(آن لائن)پسنی بلوچستان حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمان اور حسین واڈیلا نے کہا ہے کہ معدنی دولت سے مالامال صوبے کے بچے ننگے پائوں پھرتے ہیں، سی پیک گوادر کا جھومر نہیں بلکہ گوادر کے عوام کے لیے بدنما داغ ہے اور حکمران چاہتے ہیں کہ سمندری حیات کی نسل کشی کو دوام دے کر بلوچ قوم کو بھکاری بنائیں ، گوادر سی پیک کو ہم ترقی نہیں سمجھتے حکمرانوں کی عیاشیوں کے لیے ہے اور ترقی کے نام پر بلوچستان کے قبرستانوں کو آباد کیا جا رہا ہے۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختر مینگل ایک طرف قوم پرستی کی بات کرتے ہے اور دوسری طرف چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت کی توسیع کے حق میں ووٹ دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں کی لاشیں پھینکی جاتی ہیں یہ قوم پرست نہیں بلکہ پیٹ پرست ہیں اگر یہ قوم پرست پارٹیاں ہوتے تو وہ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے انہوں نے کہاسیاسی کارکن غلامی
چھوڑ دیں ان قوم پرست پارٹیوں میں انکی حیثیت قلی جیسی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ قوم پرست جماعتوں کے ورکرز جو سوشل میڈیا کے سرمچار ہیں حق دو بلوچستان کو ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ جوڑ رہے ہیں یہ ان عناصر کی حواس باختگی ہے اور ان مکاروں کو تحریک کے خلاف پروپیگنڈہ پیدا کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ وہ تحریک کے دھڑوں میں نا اتفاقی پیدا کریں دراصل وہ قوم پرست نہیں قوم فروش ہیں اور وہ انشا اللہ ناکام رہیں گے انہوں نے کہا اگر ٹرالنگ پر قابو نہیں پایا گیا تو مجبورا کارکنوں کو اسلحہ اور اسپیڈ بوٹ دے کر ان سے خود مقابلہ کریں گے جبکہ دھرنے میں وزارت فشریز کا تابوت بھی لایا گیا اور انہوں نے کہا کہ 10 فروری کو سربندن میں ہونے والے دھرنے میں وزرات فشریز کا جنازہ پڑھائیں گے انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر جو لوگ دانشور بنے بیٹھے ہیں ہمیں ان کا سب پتہ ہے کہ ان کے پہنے ہوئے جوتے بھی حمل کلمتی دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان چیک پوسٹوں کے خلاف نہیں جو ہمارے تحفظ کے لیے ہیں بلکہ ہم ان غیر ضروری چیک پوسٹوں کے خلاف ہیں جہاں عام عوام کی تذلیل ہورہی ہے،ہم ان چیک پوسٹوں کے خلاف ہیں جو ہمارے بچوں کے اسکولوں پر ہیں، ہم ان چیک پوسٹوں کے خلاف ہیں جو ہمارے اسپتالوں کے اوپر لگائے گئے ہیں ۔پنجگور گچک کے علاقے میں چیک پوسٹوں پر لوگوں کی اس قدر تذلیل کی جاتی ہے کہ انہیں بازار جانے سے پہلے اشیا ضرورت کے سامان اور گھر کے راشن تک کی بھی انٹری کراناپڑتی ہے۔ دھرنے میں عبدالرسول، حفیظ کیا زئی، نصیب نوشیروانی، رفیق بلوچ، محمد عمر، عیسی غمی، اور عنایت پشمبے نے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے