ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالعدم ٹی ٹی پی سے جنگ ہوگی، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب کالعدم ٹی ٹی پی سے جنگ ہوگی، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے شرکت کی۔ شیخ رشید نے کمیٹی کو بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے جو شرائط رکھی، وہ قابل قبول نہیں، ان کے ساتھ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سیز فائر کالعدم تنظیم نے خود ختم کیا، اب پھر ہمارا وفد بات چیت کے لیے گیا ہے مگر اطلاعات ہیں کہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، اب کالعدم ٹی ٹی پی سے جنگ ہو گی، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوشکی اور پنجگور میں بڑی تباہی کی منصوبہ بندی سکیورٹی فورسز نے ناکام بنائی جب کہ اسلام آباد میں مارے گئے دونوں دہشتگرد اسی کالعدم تنظیم کے تھے۔

وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ یہ لوگ افغانستان کے سرحدی علاقے میں موجود ہیں، کچھ اور نئے گروپوں نے بھی ان میں شمولیت اختیار کی ہے جب کہ یہ لوگ بھارت اور افغانستان سے رابطے میں ہیں، ان لوگوں کے کسی اور سے بھی رابطے میں رہنے کے شواہد ملے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں