لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بڑا دھچکا، آل راؤنڈر محمد نواز پی ایس ایل اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد نواز پاؤں کی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے، ٹیم مینجمنٹ نے محمد نواز کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ محمد نواز کے ایم آر آئی اسکین سے پاؤں میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ اب محمد نواز کے متبادل کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کرے گی۔
محمد نواز کا نام آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردی اسکواڈ میں بھی شامل ہے، وہ انجری کے باعث اس سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

