English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 زمین کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا، فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

سوات :سوات کے علاقے کوکارئی میں زمین کے تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوگیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کوکارئی میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین میں زبانی تکرار کے بعد معاملہ فائرنگ پر منتج ہوا جس میں شجاع الملک ولد محمد شیرین نے فائر کرکے جواہر شاہ ولد محمد اقبال کو زخمی کردیا جسے علاج کیلئے سیدو ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاءکے حوالے کردی،کوکارئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

علاوہ ازیں سوات کی تحصیل مٹہ میں پرانی دشمنی پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ، ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ میں انور سید ولد زیارت گل ساکن شیر پلم پر ملزمان محمد ایاز اورجنت گل ولد حبیب الرحمن ساکنان باغ ڈھیرئی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتار ی کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے