English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے ایچ اے اکیڈمی کو اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کرنا کارنامہ ہے ، عثمان ڈار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں منعقدہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام ” کامیاب جوان ” کی ایک تقریب میں وزیراعظم کے مشیر خاص برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری انٹرنیشنل ہاکی پلیئر حیدر حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعارفی سند پیش کی، تقریب میں ارکان سندھ اسمبلی ارسلان تاج، جمال صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ عثمان ڈار اور ممبر قومی اسمبلی عالمگیر خان کے دستخط سے دیے جانے والے تعارفی اسناد میں حیدرحسین کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل ہاکی پلیئر حیدر حسین نے جس طرح چیمپئنز ٹرافی، ایشیاء کپ، ایشیئن گیمز، اذلان شاہ کپ اور اولمپکس کوالیفائی میچز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اسی طرح انہوں نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کی حیثیت سے ثابت کردیا ہے کہ وہ قومی کھیل کا دیوانہ ہے، 5سال قبل ویران، سنسان اور بیابان نظر انے والے کے ایچ اے اکیڈمی کو اپنی مدد آپ کے تحت ایک خوبصورت اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کرنا حیدر حسین کا قابل فخر کارنامہ ہے، کبھی کے ایچ اے اکیڈمی میں کوئی کھیلنے نہیں آتا تھا لیکن اب روزانہ خواتین سمیت 100 سے زیادہ کھلاڑی کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس آتے ہیں اور یہاں موجود اسٹروٹرف کی جدید سہولت سے مستفیض ہورہے ہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایتھلیٹس کمپلیکس میں موجود ماڈرن جم، باکسنگ ارینہ، فٹ سال، جاگنگ ٹریک، مارشل آرٹ اکیڈمی اور ٹگ اف وار اکیڈمی کی سہولت سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، ممبر قومی اسمبلی عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ 2016 سے تاحال سیکڑوں معیاری ایونٹس کا انعقاد اور کلب کی سطح کے ٹورنامنٹس کا نجی چینل پر براہ راست دیکھائے جانے سے واضح ہے کہ قومی کھیل کی بحالی حیدر حسین کا مشن ہے، حیدر کراچی کا ہیرو ہے۔ گزشتہ سال ایک ہزار سے زیادہ بچوں پر مشتمل ونٹر کیمپ کا انعقاد حیدر حسین کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ونٹر کیمپ میں بچوں کے ساتھ والدین کے آنے سے ظاہر ہے کہ کراچی والے کے ایچ اے کے سیکریٹری پر اعتماد کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے