ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مانچسٹر یونائٹیڈ کے فٹبالر بھی مسکان کی حمایت میں سامنے آگئے

لندن(جسارت نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہا پسند جتھے کے سامنے حجاب کی حمایت میں نعرہ تکبیر بلند کرنے والی بہادر طالبہ مسکان کی حمایت سڑکوں سے نکل کر کھیل کے میدانوں تک جاپہنچی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائٹیڈ کے فٹ بالر پال پوگبا بھی ہندو انتہا پسندوں کے خلاف بول پڑے اور وہ مسلم طالبات کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔فٹ بالر پال پوگبا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر انتہا پسندوں کے مسلم طالبات کو ہراساں کرنے کی وڈیو شئیر کردی، ویڈیو کے کیشن میں انہوں نے لکھا کہ بھارت میں ہندوتوا کے حامی طلبا حجاب پہن کر کالج آنے والی لڑکی کو ہراساں کررہے ہیں۔ایک منٹ دورانیے کی ویڈیو میں مسلم فٹ بالر نے (اسلام میرا مذہب)کا ٹیگ استعمال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں