English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صاف پانی کیس کا فیصلہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے منہ پر طمانچہ ہے ‘ن لیگ

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صاف پانی کیس میں احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کے منہ پر ایک اور زوردار طمانچہ قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ عمران خان کے احتساب کے بیانیے پہ عدالت کا ایک اور طمانچہ ہے ۔ عمران خان کے جھوٹے احتساب کا بیانیہ ہر روز منہ کے بل گرتا ہے ۔ انہوں نے کہا عمران خان تفصیلی عدالتی فیصلے کے آئینے میں اپنے جھوٹ کا چہرہ دیکھیں۔ ، اگست 2018ء میں جب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا تھا اور آشیانہ کیس میں گرفتار کیا تھا، تب بھی یہ کیس نہیں بنتا تھا ۔ عمران خان فیصلہ پڑھیں کہ صاف پانی منصوبے سے صرف پنجاب کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے ، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ہر جھوٹا الزام لگایا، ہر جھوٹا کیس بنایا لیکن وہ ثابت نہیں کرسکے کیونکہ کرپشن ہوئی ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تیسرا عدالتی فیصلہ ہے جس میں اللہ تعالی نے شہباز شریف کو سرخرو کیا۔ہم نے تمام فیصلوں کی فوٹو کاپی کر کے عمران خان اور کرائے کے ترجمانوں کو پڑھنے کے لیے بھیج دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے