ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی اتھارٹی کا سفارتی عملے کے اہلخانہ کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

غرب اردن: فلسطینی اتھارٹی کا سفارتی عملے کے اہلخانہ کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر خارجہ ریاض المالکی نے یوکرین میں موجود سفارتکاروں اور ان تمام شہریوں سے کہا جن کے پاس یوکرین میں کوئی ضروری کام نہیں ہے وہ ملک چھوڑ دیں۔انہوں نے شہریوں کو یوکرین کے سفر سے گریز کی ہدایت کی۔

وزیر خارجہ نے سفارت کاروں اور سفارتخانے کے کارکنوں کے اہل خانہ کو فوری طور پر نکل جانے کی ہدایت کی اور ریاست فلسطین کے سفیر اور سفارت خانے کے عملے کو یوکرین میں ہی رہنے کو کہا ہے۔ جب تک صورت حالات بہتر نہیں ہوجاتے وہ خود کو سفارت خانے تک محدود رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں