English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک دن باحجاب لڑکی بھارت کی وزیر اعظم ہوگی، اسد الدین اویسی

نئی دہلی: بھارتی لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ایک دن باحجاب لڑکی ہندوستان کی وزیر اعظم ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اعلان کیا ہے کہ حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن ہندوستان کی وزیر اعظم ہوگی۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اتوار کو ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ حجاب پہننے والی خواتین کالج جائیں گی، ڈسٹرکٹ کلکٹر، مجسٹریٹ، ڈاکٹر، کاروباری خواتین وغیرہ بنیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری بیٹیاں فیصلہ کرتی ہیں اور اپنے والدین سے کہتی ہیں کہ وہ حجاب پہننا چاہتی ہیں، تو ان کے والدین ان کی حمایت کریں گے۔ دیکھتے ہیں کون انہیں روک سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے