ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس سے مزید 41 افراد چل بسے

اسلام آباد (صباح نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید41 مریض انتقال کر گئے۔ اتوارکو ملک بھر میں کورونا وائرس کے3206 نئے کیسز رپورٹ ہوئے‘ کیسز کے مثبت آنے کی شرح5.79 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کی کل19کروڑ 44 لاکھ 92 ہزار 475 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 22 لاکھ 44 ہزار371 کورونا وائرس ویکسین لگائی گئیں۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت موجود مریضوں کی تعداد1623 ہے۔ کورونا کیسز میں آئندہ 2 ہفتے کے دوران مزید کمی کا رجحان برقرار رہے گا۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کی شرح زاید ہونے کی وجہ سے کورونا کی پانچویں لہر کے دوران شرح اموات اور اسپتالوں میں داخلے کی تعداد کم رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں