English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ پنجاب نے مستحق مریضوں کے علاج کیلیے فنڈ جاری کردیے

القمر

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر تھیلے سیمیا، کوکلیئلر امپلانٹ، گردوں اور برین ہیمرج کے ایک ایک اور جگر کے 2 مریضوں سمیت 6 مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلیے 34 لاکھ 52 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مستحق مریضوں کی مدد کرنا میرا فرض بھی ہے اورذمے داری بھی، اللہ تعالیٰ نے جو منصب عطا کیا ہے اسے دکھی انسانیت کی خدمت کیلیے وقف کردیا ہے، مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلیے جو کچھ کرسکا کرتا رہوں گا، دکھی انسانیت کے دکھ بانٹ کر دلی سکون ملتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے