English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: ٹریفک روانی کے بجائے اہلکاروں کی چالان کاٹنے پہ توجہ ، پولیس چیف نےنوٹس لے لیا

کراچی پولیس سربراہ و ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں غیرضروری چالان روکنے کے لیے صرف سیکشن افسر کو چالان کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جو صرف ایک ہفتے کے لیے ہے، ٹریفک پولیس افسران کو چالان کا ٹاسک دینے کا معاملہ سراسر غلط ہے انکا کام ٹریفک کی روانی بحال کرنا ہے.

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ انہوں نے محسوس کیا کہ ٹریفک پولیس ریونیو کلیکشن کا ادارہ بن کر رہ گیا ہے، دھڑا دھڑ چالان کرکے ریونیو کلیکشن کے دوران پولیس والوں کی ٹریفک کے معاملات سے توجہ ہٹی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس ریونیو کلیکشن کا ادارہ نہیں بلکہ یہ ٹریفک کی بحالی اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے کی ذمہ دار ہے، ٹریفک پولیس افسران کو چالان کا ٹاسک دینے کا معاملہ بھی سراسر غلط ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھاکہ ٹریفک پولیس افسران اور اہلکاروں کو شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے، اس سلسلے میں بہت جلد ٹریفک پولیس کے افسران کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں چالان کرنے کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی،  غیرضروری چالان اور جرمانوں سے نجات کی صورت میں ایک طرف شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہوگا جبکہ دوسری جانب ٹریفک کی روانی میں کافی بہتری آئے گی،شہر کے  مختلف مقامات ، چوراہوں، کم آمد و رفت والے علاقوں اور پلوں کے نیچے ٹریفک پولیس اہلکار گھات لگائے شہریوں کو تنگ کرتے ہیں ،جس کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے . بعض کیسز میں ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ محض چالان میں اضافے کی خاطر پولیس اہلکار اہل خانہ پہ مشتمل گاڑیوں کو بھی روک کر شہریوں کو ذہنی کرب میں مبتلا کرتے پائے جاتے ہیں .

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے