English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان کے منجمد اثاثے بحال نہ کئے تو امریکا سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کریں گے، افغان طالبان

کابل: طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال نہ کئے گئے تو امریکا سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کریں گے۔

افغان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ افغانستان کے اثاثوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جو امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ نائن الیون حملوں سے افغانستان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ امریکا نے اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھیں تو امریکا سے متعلق اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا عالمی تنقید سے بچنے اور افغان عوام سے تعلقات کو نقصان سے بچانے کے لئے افغانستان کے اثاثے نائن الیون کے متاثرین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ فوری واپس لے، افغانستان کی دولت غیرمشروط طور پر واپس کی جائے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا میں منجمد افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے آدھے نائن الیون متاثرین کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے