English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کے تیرا ہزار سرکاری اسکولوں کی سائنس لیب بند

لاہور: پنجاب کے 13ہزار سرکاری اسکولز کی سائنس لیب بند ہونے کےخلاف قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 13ہزار سے زائد ہائی اور ہائیر سکینڈری اسکولوں کی لیبز میں سامان ناکارہ ہو چکا ہے،دو سال سے سائنس لیبز بند پڑی ہیں جس کے باعث پریکٹیکل امتحان میں 22لاکھ طلبہ کے فیل ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ان سائنس لیبز میں پڑے آلات اور کیمیکلز بھی ناکارہ ہو چکے ہیں۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں لیبز کی اپ گریڈیشن کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور 22لاکھ طلبہ کا تعلیمی مستقبل محفوظ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے