ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی وزیراعظم کی بحرین آمد‘ اعلیٰ حکام سے ملاقات

منامہ : بحرینی وزیر خاجہ عبداللطیف راشد زیانی اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو کررہے ہیں

منامہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بحرین پہنچ گئے، جہاں انہیں شاہی پروٹوکول دے کر استقبال کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق منامہ پہنچنے پر اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیت شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ اور ولی عہد سلمان بن حمد خلیفہ سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان اس دورے کے دورا ن اہم معاہدوں کی توقع کی جارہی ہے۔ اسرائیل اور بحرین کے درمیان 2020 ء میں باضابطہ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین یہ پہلی اعلی سطحی بات چیت ہے۔ دونوں ممالک نے امریکا کی حمایت سے معاہدہ ابراہیمی کے حصے کے طور پر اپنے سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ منامہ روانہ ہونے سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نے بتایا تھا کہ وہ شاہ بحرین سے ملاقات کے لیے جارہے ہیں اور ان کا مقصدخیر سگالی کا پیغام پہنچانا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں