English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وسیم اکرم کا بابر اعظم کی ناقص پرفارمنس پرشدید برہمی کا اظہار

القمر

کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن7میں کراچی کنگز کے صدر لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرام کا کہنا ہے کہ بابر اعظم عمدہ کرکڑہے . اور بھر پور کوشش کررہے ہیں ،انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے میچ کے بارے میں باونڈری لائن پر کپتان بابر اعظم سے ٹیم کی پرفارمنس کے بارے میں بات چیت کررہا تھا ،مگر صارف کے ردعمل سے حیران ہو ،انہوں نے کہا کہ میں نے بابر اعظم سے صرف اتنا کہا تھا کہ ہمارے باؤلرز یار کرکیوں نہیں کررہے ہیں ،

وسیم اکرم اور بابر اعظم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم کراچی کنگز کے کپتان پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان ہوئے میچ کے آخری اوور میں باؤنڈری لائن پر آ کر وسیم اکرم کپتان بابر اعظم کی حکمت عملی سے مطمئن نہیں تھے اور ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں مسلسل 8 میچز ہار چکی ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطان نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے