English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعظم کی عمدہ بیٹنگ رائیگاں، زلمی کے ہاتھوںیونائیٹڈ کو شکست

القمر

لاہور( سید وزیر علی قادری) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں اعظم خان کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دے کو 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی تھی۔پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد حارث نے پہلے ہی اوور سے جارحانہ انداز اپنایا، دوسرے اینڈ سے حضرت اللہ زازئی کا بلا خاموش رہا اور جب 73 کے مجموعی اسکور پر وہ آؤٹ ہوئے تو انہوں نے 12 گیندوں پر صرف 13 رنز بنائے تھے۔حارث کا ساتھ دینے یاسر خان آئے اور دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے مزید 40رنز جوڑے۔حارث آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے جنہوں نے 32 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 70رنز بنائے۔یاسر خان نے بھی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور24 گیندوں پر 35رنز بنائے۔شرفین ردرفورڈ نے لیام ڈاسن کو لگاتار 2 چھکے لگا ئے لیکن ان کی اننگز 16رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔شعیب ملک نے 23 گیندوں پر 38 رنز کی باری کھیلی ،یوں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر 206رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 3اور وقاص مقصود نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میںاسلام آبادکے بلے باز رحمٰن اللہ گرباز نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور صرف 3 اوور میں ٹیم میں نصف سنچری مکمل کرا دی۔گرباز 19 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنانے کے بعد سلمان ارشاد کی وکٹ بن گئے جبکہ نئے بلے باز دانش عزیز کھاتا بھی نہ کھول سکے۔مبشر خان نے اعظم خان کا ساتھ دیتے ہوئے اسکور کو 89 تک پہنچایا لیکن 44 رنز کی یہ شراکت مبشر کے آؤٹ ہونے کے نتیجے میں اختتام کو پہنچی جبکہ لیام ڈاسن بھی صرف 4رنز بنا سکے۔اقائم مقام کپتان آصف علی سمیت کوئی اور بھی بلے باز ان کا ساتھ نہ نبھا سکا۔آصف نے 11 اور فہیم نے 11 رنز بنائے جس کے بعد 183 کے مجموعی اسکور پر اعظم خان 45 گیندوں پر 7 چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 85رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے اور پشاور زلمی نے میچ میں 10رنز سے فتح حاصل کر لی۔پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے