English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: کنویں میں گر کر 13خواتین ہلاک‘ 10زخمی

القمر
لکھنؤ : کنویں کی چھت منہدم ہونے کے باعث ہلاکتوں کے بعد شہری افسردہ کھڑے ہیں

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی بھارت کے گاؤں میں کنویں کی چھت گرنے سے 13خواتین ہلاک ہو گئیں۔ خواتین شادی کی ایک تقریب کے سلسلے میں بند کیے گئے کنویں پر ناچ رہی تھیں کہ پتھر کی بنی سل ان کے بوجھ سے منہدم ہو گئی اور 22خواتین کنویں جاگریں۔ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے کشن گڑھ ضلع میں پیش آیا۔ کنواں 15فٹ گہرا تھا۔ حادثے میں 10دیگر خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔ مرنے والوں میں بچیاں بھی شامل ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے