English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے15 سال مکمل ہونے پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

القمر

اسلام آباد: سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے15 سال مکمل ہونے پربھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخارنے بیان میں کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے 15 سال مکمل ہونے پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے سانحے کے متاثرین کوانصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 15 سال گزرنے کے باوجود سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کو انصاف نہ ملنے اور بھارتی حکومت کی بے حسی پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت سمجھوتہ ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

سمجھوتہ ایکسپریس میں 2007 میں  دہشتگردی کے واقعہ میں 44 پاکستانی شہریوں سمیت 68 مسافرجاں بحق ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے