English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کی سعودی عرب، پاکستان کے ہمراہ امریکی بحری مشقوں میں شرکت

القمر

تل ابیب:اسرائیلی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے پاکستان، سعودی عرب اور بعض دیگر ممالک کے ساتھ امریکی قیادت میں ہونے والی مشق میں حصہ لیا ہے جن کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ 31جنوری کو شروع ہونے والی بین الاقوامی میری ٹائم مشق (آئی ایم ایکس)میں 60 افواج کے 9 ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔ شرکا میں پاکستان، سعودی عرب، عمان، کوموروس، جبوتی، صومالیہ اور یمن بھی شامل تھے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ان کے علاوہ متعدد ممالک جن کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات حال ہی میں معمول پر آئے ہیں، مثلا متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی مشقوں میں شرکت کی، بحرین امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کی میزبانی کرتا ہے۔

امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہر دو سال ہونے والی یہ مشق 2012 میں شروع کی گئی تھی اور یہ مشرق وسطی میں سب سے بڑی کثیر الاقوامی بحری مشق بن گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ یہ اسرائیل کی ان ممالک کے ساتھ فوجی مشقوں میں پہلی شرکت تھی جن کے ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

اسرائیلی بحریہ کے سربراہ ڈیوڈ سلاما کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکی مشق میں ان کی شرکت طاقت، باہمی سیکھنے اور تزویراتی شراکت داری پر مبنی ہمارے بحری بیڑوں کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔ اسرائیلی بحریہ ہمارے امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر سمندری میدان میں دہشت گردی کو روکنے اور خطے کے پانیوں کی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے