لاہور (نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کیلیے پی سی بی نے سلو وکٹیں بنانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔آسٹریلیا سے ہوم ٹیسٹ سیریز کی پچز سلو ہوں گی، ،حکام کو خدشہ ہے کہ تیز،بائونسی یا ٹرننگ پچ بنانے سے کہیں خود جال میں نہ پھنس جائیں، سلو پچز پر ہی ہوم گراونڈ کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، کراچی اور لاہور میں آسانی مگر راولپنڈی کی کنڈیشنز میں گرائونڈ اسٹاف کو مشکل پیش آئے گی۔ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کے فٹنس مسائل ٹیم مینجمنٹ کیلیے پریشان کن ہیں،امیدہے کہ ریزروز میں شامل رہتے ہوئے وہ ٹریننگ کیمپ میں 100 فیصد فٹنس اور ردھم پانے میں کامیاب ہوجائیں گے، اسپن اٹیک میں شامل زاہد محمود، ساجد خان اور نعمان علی باصلاحیت ضرور ہیں مگر انھیں ابھی تک آسٹریلوی تجربہ کار بیٹرز کو قابو کرنے والے ورلڈ کلاس بولرز نہیں سمجھا جا رہا۔
