English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چوتھا ٹی ٹوئنٹی ، آسٹریلیا نے سری لنکاکو 6وکٹوں سے ہرادیا

القمر

میلبورن(جسارت نیوز)آسٹریلیا نے چوتھے ٹی 20میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز میں4-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، میزبان ٹیم نے 140رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، گزشتہ روز میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے، اوپنر پاتھم نسانکا نے 46رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں کوشال مینڈس 27اور چاریتھ اسلانکا 22رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی طرف سے جے رچرڈسن اور کین رچرڈسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 18.1اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، گلین میسکویل نے 48رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جوش انگلیس نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20گیندوں پر 40رنز بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے