English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

القمر
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی صدر محمود عباس اور امریکی اسپیکر نینسی پلوسی گفتگو کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایوانِ نمایندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ محمود عباس کے دفتر کے مطابق اس ملاقات میں دو ریاستی حل کے لیے مذاکراتی عمل پر بات چیت کی گئی۔ حالیہ چند برسوں میں کسی اہم امریکی عہدیدار کی صدر محمود عباس سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ 86 سالہ صدر عباس نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل حکومت کی جانب سے تشدد اور فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے کے سلسلے کو روکے تاکہ دو ریاستی حل کے سلسلے میں پیش رفت ہو سکے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے