لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں چھوڑوں گا نہیں، اب عوام آٹا ،گیس ،بجلی ،چینی چوروں کو چھوڑیں گے نہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ان کو نواز شریف اور شہباز شریف کا خوف ہے ، خوف ہے کہ ان جیسی موٹروے ،دانش اسکول نہیں بنا سکے ،کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں چھوڑوں گا نہیں، اب عوام آٹا ،گیس ،بجلی ،چینی چوروں کو چھوڑیں گے نہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ عمران خان آپ کی حکومت گر چکی ہے ،ہم ہر عدالت سے بری ہو چکے ہیں یہ نواز شریف اور شہباز شریف سے خوف زدہ ہیں ،عمران خان کے دستخط سے گیس ،بجلی چوری ہوئی ،اگلی تقریر کریں تو عمران خان بتائیں کہ کتنا آٹا ،چینی چوری کیا یہ خوف زدہ اسلیے ہیں کہ ان سے نواز شریف جیسی موٹروے نہیں بن سکی۔
