ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونیورسٹی لیکچرار نے طیارہ چرایا اسے کھیت میں گرا کر خود کشی کر لی

لندن: برطانیہ میں کمپیوٹر سائنس کے ایک یونیورسٹی لیکچرار نے ہوابازی سیکھنے والا چھوٹا طیارہ چرا کر اڑان بھری اور پھر طیارے کو برطانیہ کے جنوب مشرق میں کینٹ کاونٹی کے دیہی علاقے میں گرا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔

مذکورہ لیکچرار کو اپنے معالج سے یہ معلوم ہوا تھا کہ اسے معدے کا سرطان ہے اور وہ 3 ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہے گا۔برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق 64 سالہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر Christopher Woollard مارچ 2019ء سے ہوابازی کی تربیت حاصل کر رہا تھا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واقعے کے روز کرسٹوفر نے بنا پیشگی اطلاع کے اچانک طیارہ اڑا دیا اور کچھ دیر بعد فضا میں ریڈیو کمیونی کیشن اور نیوی گیشن کا نظام بند کر دیا۔

بعد ازاں طیارہ گرا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔کرسٹوفر نے اپنے تربیت کار کو اپنے بینک اکاو¿نٹ تک رسائی کا حق دیا تھا تا کہ اڑان میں استعمال ہونے والے طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا زر تلافی ادا کیا جا سکے۔ کرسٹوفر طیارہ گرنے کے دو گھنٹے بعد دم توڑ گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں